پیپلز پارٹی کی سینیٹ قرار داد کی مذمت، الیکشن ہوں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ قرار داد کی مذمت کر دی جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ہوں گے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کا موقف ہے الیکشن میں لمحے کی بھی تاخیر نہ ہو۔

دوسری جانب سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق قرار داد بارے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں