سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کیخلاف حکم امتناع ختم ، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کے خلاف حکمِ امتناع ختم کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کروانے کا حکم دیدیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس کے اِن کیمرا ٹرائل کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف بانیٔ تحریکِ انصاف کی درخواست پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ 14 دسمبر کے آرڈر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو کیس کی 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کو از سر نو کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ استغاثہ 13 گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہے۔

سائفر کیس ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

بعد ازاں عدالت نے ٹرائل روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کروانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے کیس میں اِن کیمرا ٹرائل کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں