ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند کردیا گیا۔

منگل کو پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد اب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے سینٹرل سیکرٹریٹ بند کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ فی الحال سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹریٹ میں احتجاج کے دوران کچھ شرپسند دیکھے گئے، سیکرٹریٹ کے قریب ممکنہ طور پر کوئی خطرناک پیش رفت کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں