تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ

تھرپارکر کے حلقے این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کردیاگیا۔

این اے 214 پر پی ٹی آئی امیدوار مہرالنساکو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 214 پر 11 امیدواروں کو نشانات ملے۔
این اے 215 پر 20 امیدواران جب کہ پی ایس 52 پر 11 ، پی ایس 53 پر 14، پی ایس 54 پر 12 اور پی ایس 55 پر 18 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں