پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے دباؤ تھا، میرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے بہت دباؤ تھا، عوام نے فیصلہ ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔

ایک کارنر میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘میں صوابی کا پختون ہوں، عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا۔ خان نے عزت دی ہے، جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے۔’

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیےمجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا۔’

عام انتخابات 2024: تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنے انتخابی نشان ویل چیئر سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں اسد قیصر کو ویل چیئر پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں