پاکستانی کمپنی کا عالمی کمپنی سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ

عالمی کمپنی ڈی پی ورلڈ اور پاکستانی کمپنی جے ڈبلیو ہولڈنگ کے درمیان خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پاگیا۔

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہےکہ معاہدےکےتحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر کام کیا جائےگا، دونوں کمپنیاں جدید ترین لاجسٹک پارکس قائم کریں گی۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھےگی، لوگوں کو روزگار ملےگا، اس معاہدے سے ملکی تجارت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔
نگران وزیر تجارت کے مطابق نگران وزیراعظم کی موجودگی میں ڈیوس میں معاہدے پر دستخط کیےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں