شہباز شریف کا دہشتگردوں کےخلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی عمل داری سے باہر علاقے میں کارروائی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جس کیلئےعلاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشتگردی کے مشترکہ نظام کو بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں