ویڈیو: مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو اس دوران عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔

پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں