عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات

انتخابات 2024کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز اورافواجِ پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔

افواج پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گی، پاک فوج متعلقہ علاقوں میں تیسرے نمبر پرکوئیک ری ایکشن فورس جیسی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

الیکشن کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے جبکہ سول آرمڈ فورسز جیسا کہ رینجرز اور فرنٹیئر کور دوسرے مرحلے میں سکیورٹی کی ذمہ دار ہوں گی جبکہ آرمی تیسرے مرحلے میں پولنگ کے جنرل علاقوں میں کسی بھی سیکورٹی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تعینات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں