جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الحسن کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا
جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا، جسٹس شاہد جمیل خان سینیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں علامہ اقبال کی کتاب ضربِ کلیم کے کچھ اشعار بھی قلم بند کیے۔