گارنٹی دیں ، غائب نہیں کیا جائیگا تو وطن واپسی کیلئے تیار ہوں ، مونس الٰہی

تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وطن واپس آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ انہیں غائب نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مونس الہٰی نے کہا کہ حلقے کی سیاست کرنے والے سیاستدان ان تمام معاملات سے واقف ہوتے ہیں، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی مسئلہ نہیں مجھے صرف اتنی گارنٹی چاہیے کہ مجھے وزیبل رکھا جائے گا۔
عدلیہ کیخلاف بیان ، مونس الہی 5 فروری کو ایف آئی اے طلب

انہوں نے کہا کہ مسئلہ گرفتاری کا نہیں ، جب 2011 میں ملک سے باہر تھا تب مجھ پر کیس بنا، میں نے واپس آکر گرفتاری دی اور عدالت سے بری ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو غائب کر دیا جاتا ہے۔

مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ انہیں کس کی گارنٹی چاہئے جس پر انہوں نے کہا کہ جو گارنٹی دینے والے ہیں ان کی گارنٹی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورا نظام لگا ہوا ہے کہ کسی بھی طرح مسلم لیگ ن کی حکومت بنانی ہے۔ میری خواہش ہے چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے درمیان معاملات ٹھیک ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں