پیپلز پارٹی کا آئینی عہدوں کیلئے (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان

پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عہدوں کے لیے (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کی اپنی پالیسی ہے کہ وہ امیدوار کھڑے کرے یا نہ کرے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کی سپورٹ کرنے پردونوں عہدے پیپلز پارٹی کو دینےکی پیشکش کی تاہم اس ملاقات میں صدر مملکت کے عہدے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

شہباز شریف وزیراعظم اور مریم وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار
ادھر مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کردیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کیلئے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں