قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، دوسری جانب آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان ہم سب کا ہے اور ملکر اسے سنوارنا ہے، شہباز شریف
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ کا کہنا ہے کہ آج حلف برداری کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر کام باقی ہے،واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے۔