سندھ اسمبلی، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔

ایوان میں پیپلز پارٹی 114 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نےکی، ایوان میں 148 اراکین نے حلف اٹھایا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی نے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اسپیکرکیلئے ایم کیو ایم نے صوفیہ شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل اور قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں خواتین کی لئے مخصوص 29 نشستوں میں سے 27 جبکہ اقلیت کے لئے 9 میں سے آٹھ نشستوں پر ارکان کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں