نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئیں۔

ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 13کروڑ، ریگولر الاؤنس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الاؤنس میں 8 ہزار ملیں گے جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں 15ہزار، اضافی الاؤنس کی مد میں 5ہزار ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں