سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائدِ حزبِ اختلاف بنانے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر ایوب وزیراعظم کے عہدے کیلئے بھی سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے بھی عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری منظور کرلی گئی ہے۔

ترک صدر کی شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201 جبکہ عمر ایوب صرف 92 ووٹ حاصل کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں