ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کی جائیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے مزدوروں اور ورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز اور پنجاب میں نافذ لیبر لاز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رسک سیکٹر کی نشاندہی کیلئے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا حکم دیا جبکہ ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں