وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔سعودی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں