ایران کااعلیٰ سطح وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جن میں وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس وی آئی پی ایرانی وفد میں 20 سے 25 ایرانی حکام ،2 سے3 سینئر وزرا ہوں گے اور اس دورے کے لیے دونوں ممالک میں کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں