محکمہ تعلیم دادو میں 600 سے زائدگھوسٹ ملازمین کا انکشاف

محکمہ تعلیم دادو میں 600 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نےگھوسٹ ملازمین کی فہرست جاری کردی ہے۔

ڈی ای او کے مطابق ملازمین اگست 2023 سے فروری 2024 تک گھوسٹ اور مفرور ہیں اور ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

غیر حاضرملازمین میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکول کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئےگھوسٹ ملازمین سے متعلق تعلقہ ایجوکیشن افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں