مردان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کااحتجاج، ایم پی اے کے ایس ڈی او کو دھکے

خیبر پختونخوا(کے پی ) کے ضلع مردان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان ایکسین آفس کے احاطے میں داخل ہوگئے اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس دوران بات چیت کے لیے آنے والے ایس ڈی او کو ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور مشتعل کارکنوں نے دھکے دے کر واپڈا آفس سے باہر نکال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں