اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی ، شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نامزد نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں