وفاقی کابینہ:ائیر سیال کو 7 ممالک میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے اس دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ائیر سیال کو چین، ملائشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، ترکیہ ، برطانیہ اور کویت میں فلائیٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی،یہ منظور ی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023 اور ائیر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں