سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات ، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پہلے کمیشن اجلاس میں پیش کی جائے گی، الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عمل کرے گا۔

دھاندلی الزامات ، سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے ممبر سندھ نثار درانی پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات پر مشتمل ہے، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا۔

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ترجمان ای سی پی اور چیف جسٹس نے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں