اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہوکر 72601 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح73 ہزار 79 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 97 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت ساڑھے 23 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 9804 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں