الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کُل 77 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ معطل کردہ نشستوں میں خواتین کی 66 اور اقلیتوں کی 11 شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 21 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔ اقلیتوں کی نشست پر قومی اسمبلی کے 3 جبکہ خواتین کی 19 نشستوں پر اراکین کی رکنیت معطل ہوئی۔
ای سی پی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن عدالت نہیں، قانون کی تشریح نہیں کر سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
ای سی پی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب 3 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔

اس طرح قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 13 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کم ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 5 اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی 3 نشستیں کم ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کی 10، ن لیگ کی 6 نشستیں کم ہوئیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں کم ہوگئیں۔

یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں