عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

سپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں