ڈالر مزید مہنگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 5 پیسے مزید بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس115 پوائنٹس اضافے سے75 ہزارکی نفسیاتی حد سے اوپر چلا گیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس 75 ہزار46 پوائنٹس کی سطح پردیکھا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رحجان جاری رہا اور 100 انڈکس 266.71 پوائنٹس (0.36 فیصد) اضافہ کے بعد 74930.69 پوائنٹس پر بندہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 40 کروڑ، 76 لاکھ، 25 ہزار،139 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 16.97 ارب روپے تھی۔ مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں