گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ایک بجے تک کھلیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ نئے اوقات کار گرمیوں کی چھٹیوں تک فوری طور پر لاگو کر دیے گئے ہیں۔

اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبہ و طالبات اور اساتذہ کا تحفظ ہے،واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں