سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں 21 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو اپیل پر سماعت کریں گے۔

عمران خان ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ پیش ، آرڈیننس ہی لانے ہیں تو پارلیمان بند کر دیں ، چیف جسٹس

یاد رہے کہ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں