پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کریں: وزیراعظم کا آٹو سیکٹر پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو سیکٹر پر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر ، جام کمال اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق وفد نے دوران ملاقات وزیراعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو اور آٹو پارٹس مینو فیکچرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرے اور مصنوعات کا خاطرخواہ حصہ برآمد کرکے ملکی ترقی میں کردارادا کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں