مخصوص نشستیں ، پختونخوا حکومت کا بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا ، بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی کیس بھی چیف جسٹس نہ سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں