سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا آج ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہ کرنے کا اعلان

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے آج شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق آج لاہور کے کسی شہری کو ٹریفک قوانین توڑنے پر چالان نہیں دیا جائے گا بلکہ ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے گا۔ ایجوکیشن ڈے کا مقصد، شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور نے صرف مئی کے دوران 20 ہزار 870 ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں