کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کراچی سمیت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا۔

انسداد پولیو مہم 3 سے 9 جون تک جاری رہے گی جس میں تقریباً 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد ورکر حصہ لیں گے اور4 ہزار سے زائد اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامور ہوں گے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اوراوکاڑہ میں بھی آج سے انسداد ِپولیو مہم شروع کی جائے گی ۔

سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کے لیے انتہائی سازگار ہوتا ہے،گرم موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں