انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 40 جماعتوں کے رہنما آج الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 40 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 40 جماعتوں کو نوٹس جاری کیا تھا ، طلب کی جانے والی پارٹیوں اور رہنماؤں میں بی این پی کے صدر اختر مینگل، پی ٹی آئی نظریاتی کے اختر اقبال ڈار، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری شامل ہیں۔

امیدوار کے اخراجات کیلئے الگ اکائونٹ ، پیٹشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل ہو گی ، انتخابی رولز میں ترمیم

علاوہ ازیں اے این پی کے صدر اسفند یار ولی، عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی ، ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے راجا عباس ناصر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں