وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات

شینزن: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں موبائل، الیکٹرک بائیکس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگ نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت اور چار شعبوں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، ٹرانشیئن ہولڈنگز پاکستان میں مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے انہیں پاکستان سے بیرونِ ملک برآمدات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں