پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری زیرغور ہے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری زیر غور ہے۔

چین کے شہر شیزن میں پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں بے پناہ وسائل ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری زیرغور ہے، پاکستان کو اپنا کھویا ہوا معاشی مقام حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی، 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت تھا، بدقسمتی سےگزشتہ سالوں میں معاشی تباہی ہوئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں اورپاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ہے جب کہ شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں