وزیراعظم کے دورہ شینزن میں معاہدہ، چین 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی کی مفت تربیت دے گا

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ساتھ چین کے شہر شینزن میں ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں روایتی موسیقی سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ہواوے ہیڈ کوارٹرز پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا ۔

وزیراعظم اور ہواوے کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے انہیں پاکستان کے دورے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

بعد ازاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

فریم ورک معاہدے کے تحت ہواوے مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دولاکھ پاکستانی نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرے گا۔

پاکستان میں سیف سٹیز کے قیام، ای گورننس، کلاؤڈ سروسز اور معیشت کی ڈیجیٹلائیزیشن میں بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سے چینی کمپنی ٹرانشیئن ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین نے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں موبائل فون یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں