چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ چینی مشن چینگ ای 6 چاند کے پراسرار خطے سے نمونے اکٹھے کرکے زمین کی جانب روانہ ہو گیا۔

چین کے خلائی پروگرام کی بہت بڑی پیشرفت ہے،چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس حوالے سے بیان کے مطابق چاند کے اس خطے کے نمونوں کے تجزیے سے سائنسدانوں کو چاند کی ارتقائی تاریخ اور اس کے تشکیل پانے کے عمل کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے اور نتائج اخذ کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں