محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں