اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنرکی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکرکی آئینی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف آج سپریم کورٹ پہنچ تو انچارج اٹارنی جنرل آفس حمید اعوان نے اٹارنی جنرل کو ویلکم کیا۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس میں پیش ہوں گے؟
اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے جواب دیا کہ آج میرا پہلا دن ہے، سپریم کورٹ بلائے گی ضرور پیش ہوں گا۔
اشتراوصاف سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے ساتھ قرآن پاک بھی لائے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میں قرآنِ پاک ہمیشہ میں اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔
صحافی نے ان سے ایک اور سوال کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر دیا اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟
اشتر اوصاف نے جواب دیا کہ اسپیکر پرویزالہی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں۔ قائم مقام گورنرکی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکرکی آئینی ذمہ داری ہے۔