کراچی :بھارت میں بدھ سے شروع ہونے والی ساف فٹبال چیمپئین شپ کے لیے پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں 24 گھنٹے رہ گئے اور ٹیم ہنوز ماریشیس میں موجود ہے،4 قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کو گزشتہ روز بھارت کے ویزے جاری ہوئے تھے، تاخیر کے سبب ٹیم اپنی مقررہ پرواز سے بھارت روآنہ نہ ہوسکی تھی،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پاکستانی وقت شام 6 بجکر 20 منٹ پر بنگلور کے لیے ممبئی روآنہ ہوگی، تاہم باوجوہ بنگلور کی پرواز کے لیے اب تک نشستیں مختص نہیں ہو سکیں، مطلوبہ پرواز ملنے کی صورت میں پاکستان ٖ فٹبال ٹیم کی صبح 9 بجے بنگلور آمد ہوگی جبکہ سری کانتی ریوا اسٹیڈیم میں پاکستان کا روائیتی حریف اور میزبان بھارت سے مقابلہ شام 7 بجے طے ہے، دوسری جانب منتظمین نے پاکستان فٹبال فیدڑیشن سے معذرت کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ دیر سے ویزوں کے اجرا اور پرواز میں تاخیر کے مسائل کے باوجود پاکستان کا پہلا میچ ری شیدول نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا میچ 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ساوتھ ایشین فٹبال فیدریشن کے تحت 14 ویں ساف چیمپئین شپ 4 جولائی تک شیڈول ہے
اہم خبریں
Load/Hide Comments
Latest Articles
- اسلام آباد ہائیکورٹ:کوٹہ سے متعلق کیسز سننے والا لارجر بینچ تبدیل
- پنجاب میں اساتذہ پر جینز، ٹی شرٹ پہننے اور میک اپ پر پابندی عائد
- ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے،حنیف عباسی
- پنجاب میں قحط سالی کا خدشہ،نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد
- پاکستان کا نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
- پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر،ہاتھوں میں مہارت،مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف
- گزشتہ سال ریکارڈ شکایات آئیں اور ریکارڈ فیصلے کیے، وفاقی محتسب
- بیرسٹر گوہر کی کوششیں رنگ لے آئیں ، علی امین اور دیگر پارٹی رہنما اختلافات ختم کرنے پر رضامند
- سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ
- انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ
Advertising

Top Searches
Art & Design
Blog
Culture
Economy
featured
Health
Lifestyle
Movies
N.Y.
Newspaper
Obituaries
Photos
Politics
Post
Science
Sports
Tech
Today's Arts
Travel
U.S.
Videos
World
انڈیا
ایران
ایف آئی اے
برسی
بھارتی یاتری
دفاع
دہشت گردی
رائس، ایکسپورٹ، پاکستان، چاول کی پیداوار، زرمبادلہ
سکھ حکمران
سکھ یاتری
شمالی وزیرستان
فوج
فٹ بال
منی لانڈرنگ
مونس الہی
مہاراجہ رنجیت سنگھ
واہگہ بارڈر
ویزے
پاکستان
پاک فضائیہ
پرویزالہی
پنجاب
کرپشن