ساف فٹبال چیمپئین شپ کےلیے پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی :بھارت میں بدھ سے شروع ہونے والی ساف فٹبال چیمپئین شپ کے لیے پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں 24 گھنٹے رہ گئے اور ٹیم ہنوز ماریشیس میں موجود ہے،4 قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کو گزشتہ روز بھارت کے ویزے جاری ہوئے تھے، تاخیر کے سبب ٹیم اپنی مقررہ پرواز سے بھارت روآنہ نہ ہوسکی تھی،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پاکستانی وقت شام 6 بجکر 20 منٹ پر بنگلور کے لیے ممبئی روآنہ ہوگی، تاہم باوجوہ بنگلور کی پرواز کے لیے اب تک نشستیں مختص نہیں ہو سکیں، مطلوبہ پرواز ملنے کی صورت میں پاکستان ٖ فٹبال ٹیم کی صبح 9 بجے بنگلور آمد ہوگی جبکہ سری کانتی ریوا اسٹیڈیم میں پاکستان کا روائیتی حریف اور میزبان بھارت سے مقابلہ شام 7 بجے طے ہے، دوسری جانب منتظمین نے پاکستان فٹبال فیدڑیشن سے معذرت کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ دیر سے ویزوں کے اجرا اور پرواز میں تاخیر کے مسائل کے باوجود پاکستان کا پہلا میچ ری شیدول نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا میچ 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ساوتھ ایشین فٹبال فیدریشن کے تحت 14 ویں ساف چیمپئین شپ 4 جولائی تک شیڈول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں