ایل ڈی اے اور پولیس کی کارروائی، منشاء بم کی جانب سے پلاٹوں پر بنی تعمیرات مکمل مسمار

منشاء بم کی جانب سے ایل ڈی اے کے پلاٹوں پر قبضے کا معاملہ،اراضی واگزار کروانے کیلئے ایل ڈی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،دونوں پلاٹوں پر بنی تعمیرات مکمل طور پر مسمار کر دی گئیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق منشاء بم کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کےتعمیرات کی گئی تھی۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات آنے پر اراضی واگزار کروانے کے لیے علی الصبح ایل ڈی اے اور پولیس کی مشترکہ آپریشن کیا۔سی ٹو جوہر ٹاؤن کے دو پلاٹوں پر منشاء بمب نے غیر قانونی ورکشاپ تعمیر کر رکھی تھی ،مگر ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 367،368 سی ٹو جوہر ٹاؤن کو واگزار کروالیا۔
دونوں پلاٹوں پر بنی تعمیرات مکمل طور پر مسمار کر دی گئیں ۔آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد اظہر نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں