دھرم پورہ سے پکڑےگئے 3دہشت گردوں سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

رات گئے دھرم پورہ سے پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ۔دہشتگرد فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کیلئے خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مکمل پلاننگ کر چکے تھے۔ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ ملزم لاانفورسمنٹ ایجنسیز اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کے لئیے ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی مکمل پلاننگ کر چکے تھے۔ ایف آئی آرکے مطابق تینوں ملزم رضوان، طارو،اور عبدالقیوم کراچی کے رہائشی ہیں۔ تینوں کا تعلق کلعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ھے۔ ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ھوئے۔ عملہ بم سکواڈ کو فوری موقع پر بلوا کر ہینڈ گرنیڈ ڈی فیوز کئے گئے۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں