شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی

کراچی: گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی۔

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے 18 اگست کو ایک وائرل ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں گاؤں کے چند بچے عام استعمال کی چیزوں سے نہایت خوبصورت دھن بجارہے ہوتے ہیں۔
انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بچے بھارتی ہیں۔ شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے ‘‘سر انوپم کھیر میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔
آپ کا کہنا ہے کہ یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہیں وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں