ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیخلاف پابندیوں کا شکنجہ تیار

ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیخلاف پابندیوں کا شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ کمشنر لاہور سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عرفان الہٰی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسی ایشن نے ملاقات کی۔ 30 اگست کے بعد بغیر ویکسینیشن شہری کو پٹرول نہیں دینگے۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کروا دی۔
کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ بینرز آویزاں کریں گے، ویکسینیشن کارڈ دکھائیں، پٹرول ڈلوائیں۔

کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسینیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاؤ کی روک تھام میں ساتھ دیں۔ ویکسین کی دونوں ڈوزز اور پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی پٹرول لے سکیں گے۔ شہری سے سرٹیفکیٹ چیک کریں۔ پھر قطار میں آنے دیں۔ کسی شکایت کی صورت میں اطلاع کریں۔ پولیس پٹرول پمپس پر سرپرائز گشت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں