کورونا کے بڑھتے کیسز، لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن، سیکرٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال کے علاقوں میں ہو گا۔ میانوالی، سرگودھا، خوشاب بہاولپور، گوجرانوالا، رحیم یار خان کے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن 27 اگست سے 15 ستمبرتک نافذالعمل رہے گا۔

سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے مطابق بڑھتے کورونا کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔ عام مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 افراد کی اجازت ہو گی۔ مذہبی، ثقافتی و دیگر تقریبات ان ڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔ ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی، کشتی پر پابندی ہو گی۔ جم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ورزش کی اجازت ہے۔ سرکاری و نجی دفاتر میں عام آفس ٹائمنگ پر عمل ہو گا۔ دفاتر میں 50 فیصد عملے کی موجودگی کی اجازت ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد کو 70 سے 50 فیصد کر دیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ریلویز میں صرف 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے۔ تفریحی مقامات، واٹر سپورٹس، سوئمنگ پولز پر پابندی ہو گی۔ صرف ویکسی نیٹڈ سیاحوں کو سفر کی اجازت ہو گی۔ زراعت اور انڈسٹری سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے۔

11 اضلاع کے علاوہ باقی اضلاع پر 30 جون کے لاک ڈاؤن آرڈز کا اطلاق ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیسایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں