نیوزی لینڈ سے سیریز سے قبل محمد نواز کورونا کا شکار

نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کووڈ-19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا۔ کورونا کا شکار ہونے کے سبب محمد نواز کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔
دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں