خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مزید تین اموات

خیبرپختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 مریض انتقال کرگئے۔

جیو نیوز کے مطابق حالیہ انتقال کرجانے والے افراد کے بعد صوبے میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 90 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 884 ہو گئی ۔

لاہور اور اسلام آباد بھی متاثر

دوسری جانب لاہور میں بھی ڈینگی کنٹرول سے باہر ہونے لگا جس کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں بیشتر ڈینگی بیڈز بھر گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے مزید 139 ڈینگی کےکیسزرپورٹ ہوئے۔
ادھر اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں